جہلم

کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت جہلم فلڈ بندپر 9200 نئے پودے لگائے گئے ہیں۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤپرویز اخترنے کہا ہے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور بزدارحکومت کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت 6 کلومیٹر طویل جہلم فلڈ بندپر 9200 نئے پودے لگائے گئے ہیں۔محکمہ جنگلات دفتر کی نرسری میں دو لاکھ پوددے نرسری میں موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنرراؤپرویز اختر نے جہلم کے حفاظتی بند پر محکمہ جنگلات جہلم کی جانب سے لگاے گئے پودوں کی انسپکشن کی اور سلیمان پارس دفتر کی نرسری کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر فلڈ بند پر لگے پودوں کے بارے ڈویژنل فارسٹ آفیسر جہلم نعمان ارشد نے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جہلم فلڈ بند پردس ہزار کے قریب نئے پودے لگائے گئے ہیں۔ پودوں کی بھرپور دیکھ بھال بھی کی جا رہی ہے ۔ پودوں کی نشوونما، اور انکی بہتر دیکھ بھال کے لئے حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے ۔ تمام پودوں کی دیکھ بھال اور انکو بروقت پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس پراجیکٹس میں پھل دار، پھول دار اور سایہ دار پودے لگا کر جہلم شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں مدد حاصل ہوئی ہے ۔ ماحولیاتی تبدیلوں پر قابو پانے اور محفوظ مستقبل کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور انکی دیکھ بھال کرنا ہو گی ۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی سید نذارت علی ،اے سی جہلم ذوالفقار احمداور دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close