جہلم

پاکستان ریلوے کا عید پر بزرگ شہریوں کے لئے مفت سروس کا اعلان

جہلم: پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ بزرگ شہری عید کے پہلے اور دوسرے روز ٹرینوں میں مفت سفر کر سکیں گے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق مفت سفر کی سہولت 22اور 23 اگست کو تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی جس کیلئے 65سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ریزرویشن اور ٹکٹ کے حصول کے لئے اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کو عید کے پہلے اور دوسرے دن کرایوں میں 25فیصد کی خصوصی رعایت دے رہا ہے ۔پاکستان ریلوے کی طرف سے کرایوں میں خصوصی رعایت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button