جہلماہم خبریں

نہال ہاشمی کی نااہلی کے بعد جہلم سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب یکم مارچ کو ہو گا

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق سینیٹر نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں سزا کے بعد ان کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان کردیاگیا، الیکشن کمیشن نے جہلم سے سینیٹ کی نشست پرکامیاب ہونے والے سابق سنیٹر نہال ہاشمی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نااہل سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے جہلم کے نواحی علاقہ میرا میں محض چند مرلے کا ایک مکان خرید رکھا ہے جس پر سابق سینیٹر نہال ہاشمی کے نام کی تختی بھی آویزاں کر رکھی ہے ۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے نہال ہاشمی کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے۔

پولنگ یکم مارچ کو ہوگی جبکہ پنجاب اسمبلی کے ارکان اس حوالے سے ووٹ ڈالیں گے۔ ریٹرننگ آفیسر 9 فروری کو پبلک نوٹس جاری کریگا، امیدوار 13 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button