دینہ

قادیانی مسلمانوں کے ایمان پہ ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مولانا ظفراحمد حقانی

دینہ: علماء کرام نے ہمیشہ سے حکومت کا ساتھ دیا ہے کیونکہ وہ ملک پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں آج پوری دنیا میں اگر دین کی خدمت ہو رہی ہے تو یہ علما ء کرام کی محنتوں کا نتیجہ ہے آ ج عالم اسلام میں اگر پاکستان کا نام روشن ہے تو یہ علما ئے کرام کی برکات ہیں کہ جنہوں نے شب وروز ایک کرکے دین محمدی کو دنیا کے ہر گوشے میں پہنچایا ۔

ان خیالات کا اظہارجامع مسجد صدیق اکبر مین بازار دینہ کے خطیب مولانا ظفراحمدحقانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ علماء امت کے خیر خواہ ہیں آزاد کشمیر حکومت کے جرات مندانہ فیصلہ سے مسلمانوں کو خوشی ملی جو قابل ستائش ہے قادیانی مسلمانوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور مسلمانوں کے ایمان پہ ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ختم نبوت کا دفاع ہر مسلمان کا فرض ہے قادیانی نہ صرف پیغمبر ﷺ کے دشمن ہیں بلکہ پاکستان اور مسلمانوں کے بھی دشمن ہیں تمام تاجر برادری قادیانی مصنوعات کا با ئیکاٹ کرے۔

انہوں نے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمن مدظلہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیۃ اورانکی جماعت نے بھرپورانداز میں قادیانیت کا مقابلہ کیا اور امت کو بڑے فتنے سے بچایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button