دینہاہم خبریں

حضرت خواجہ خواجگان پیر محمد شریف کو دینہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

دینہ: والی ڈھنگروٹ شریف آزاد کشمیر حضرت خواجہ پیر محمد شریف مرحوم کو دینہ میں سپرد خاک کردیاگیا، اُن کی نماز جنازہ مقامی ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں اُن کے فرزند اورسجادہ نشیں آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف حضرت پیر محمد زکریا نعمانی کی امامت میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر عتیق الرحمٰن آستانہ عالیہ فیض پور شریف و حاجی حبیب الرحمٰن محبوبی ڈائریکٹر جامعہ صفتہ الاسلام بریڈفورڈ برطانیہ کے چچا، جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی دینہ حاجی محمد رشید کے خالو و سُسر او ر تاجدار آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی کے والد محترم حضرت ثالث ثانی خواجہ پیر محمد شریف ہفتہ کے روز مختصر علالت کے بعد محلہ حافظ آباد مفتیاں نزد ریلوے سٹیشن دینہ میں91برس کی عمر میں وصال فرما گئے تھے۔

مرحوم کی تاریخی نمازہ جنازہ اتوار کےروز دن 11بجے مقامی ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں پیر محمد زکریا نعمانی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں حاجی حبیب الرحمٰن محبوبی برطانیہ ، پیر غلام فریدبرطانیہ، مقامی ایم پی اے مہر محمد فیاض،چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق،صدر پریس کلب دینہ امجد محمود سیٹھی ،دینہ پریس کلب کے چیئر مین سید توقیر آصف شاہ، چیف ایڈیٹر جہلم اپڈیٹس عادل چوہدری ،رضوان سیٹھی ، ممتاز علماء کرام ، مشائخ عظام ، مختلف سلاسل ہائے طریقت کے سجادہ نشینوں کے علاوہ آزادکشمیر کے مختلف شہروں ، دینہ ، جہلم سرائے عالمگیر، کھاریاں، گجرات ، سوہاوہ ، گوجر خان و دیگر اضلاع سمیت علاقہ بھر سے ممتاز سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، کاروباری اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مرحوم کو وصیت کے مطابق منگلا بائی پاس روڈ و کھوکھراں لنک روڈ کے قریب موضع چک دادو(دینہ)میں خاندان کے لئے مختص قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا،آخر میں حاجی حبیب الرحمٰن محبوبی نے دعاء مغفرت فرمائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button