سوہاوہاہم خبریں

تھانہ سوہاوہ پولیس نے عوام اورصحافیوں کے لیے تھانے کو نو گو ایریا قراردے دیا

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے عوام اورصحافیوں کے لیے تھانے کو نو گو ایریا قراردے دیا ۔ شہری تھانے کے داخلی دروازے تک محدود، محرر نے شہریوں کا تھانے میں داخلہ بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے محرر نے تھانے آنے والی سائلین اور میڈیا نمائندگان کو احکامات جاری کرنے شروع کر دیئے کہ جو شہری و صحافی موبائل فون لیکر تھانے آئے گا اس کے داخلے پر پابندی ہے ، جبکہ تھانے کے باہر یا اردگرد کوئی ایسا کارروباری مرکز موجود نہیںجہاں شہری اپنا موبائل فون محفوظ کروائیں۔
تھانہ سوہاوہ میں تعینات محرر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ضلع بھر کے تھانوں میں احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ کسی بھی تھانے میں کوئی صحافی موبائل فون لیکر داخل نہیں ہو سکتا ، قابل ذکر امر یہ ہے کہ گزشتہ ماہ آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے حکم نامے کی تردید آئی جی دفتر سے ہوئی لیکن گزشتہ روز دوبارہ تھانہ سوہاوہ کے محرر نے صحافیوں کو موبائل فون تھانے کے اندر لانے پرپابندی عائد کر دی۔
تحصیل سوہاوہ کے سینئر صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم ، صدر جہلم پریس کلب، صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد، صدر فیڈرل یونین آف جنرنلسٹ سے مطالبہ کیاہے کہ تھانہ سوہاوہ میں نافذ ہونے والے جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے حکمت عملی طے کی جائے تاکہ صحافیوں پر لاگو ہونے والے کالے قانون کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔
موقف جاننے کیلئے پی آر او اسسٹنٹ سب انسپکٹر ضمیرحسین کے موبائل فو ن نمبر0346583628 پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے ٹیلیفون ایٹنڈ نہ کیا اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ان کا موقف بھی من و عن شائع کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button