پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے گاؤں پتھر کلاں میں ایک ہفتہ قبل سے معطل شدہ سپلائی بحال نہ ہوسکی

دھریالہ جالپ (حاجی ریاض احمد سے) محکمہ واپڈاکا صارفین سے ناروا سلوک،ایک ہفتہ قبل سے معطل شدہ سپلائی بحال نہ ہوسکی،آج نہیں تو کل بجلی بحال ہو جائے گی۔ایکسئین واپڈا

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے قریبی گاؤں پتھر کلاں میں ایک ہفتہ قبل تیز آندھی اور بارش سے بجلی کے 3 پول گرگئے تھے جس سے پورے گاؤں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوکر رہ گئی تھی۔

اہل دیہہ نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ڈی او واپڈا پنڈدادنخان کے دفتر کے کئی بارچکر لگا چکے ہیں مگر آج آٹھ روز گزرنے کے باوجود ہمارا کوئی پرسان حال نہیں اور بجلی بحال نہیں کی جارہی۔صارفین کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ 24 گھنٹوں میں ہماری بجلی بحال نہ کی گئی تو ہم پنڈدادنخان تا موٹروے لنک روڈ احتجاجاً بلاک کردیں گے۔

اس حوالہ سے ایکسئین واپڈا پنڈدادنخان نوروز خان کا موقف تھا کہ جمعرات کو یہ مسئلہ بنا ہے اور نئے پول اور کیبل لگانے کا پروسیجر ذرا وقت لیتا ہے ہمارا کام جاری ہے، بروز سوموار بجلی بحال نہ ہوئی تو کل ضرور بحال ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button