سوئی گیس کی محرومی دور کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ ملک فیصل عباس

0

کھیوڑہ: شہر کی تعمیر وترقی اور واڑہ بلندخان و دیگر وارڈز جو سوئی گیس سے محروم ہیں سوئی گیس کی محرومی دور کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اور شہر یوں کے مسائل میں ان کی دہلیز پر حل کروانے کے لیے ہر وقت اپنی ٹیم کے ساتھ حاضر ہوں شہر کو ماڈل سٹی میونسپل کمیٹی کا درجہ دلوانے کے لیے ہر جنگ لڑوں گا۔

ان خیالات کا اظہار ملک فیصل عباس چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی نے ہمارے شہر کی تعمیروترقی کے لیے 4.5 کروڑ روپے کے فنڈز دلوا کر ترقیاتی کام شروع کروائے اور ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل نے بھی ہمارے شہر کے لیے فنڈز جاری کروائے اور میں لوکل پنجاب گورنمنٹ کا بھی مشکور ہوں کہ جنھوں نے ہمارے شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے فنڈز جاری کیے۔

انھوں نے کہا کہ کھیوڑہ شہر کی تاریخ میں آج تک کسی بھی چیئرمین نے اتنے ترقیاتی کام نہیں کروائے اور موجودہ دور میں شہر بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور انشاء اللہ عوامی مسائل مکمل طور پر حل کرنے تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.