منگلا اور سوہاوہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن، 3 ملزمان گرفتار

0

دینہ: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر منگلا اور سوہاوہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن، 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد افضال SIتھانہ منگلا کینٹ جہلم نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر 218/2008 بجرم 302/324/148/149 ت پ تھانہ منگلا کینٹ جہلم نے ملزم محمود اختر ولد محمد اعظم سکنہ لڈھر کے انکشاف پر پسٹل 30بوراور 2روند برآمد کرکے 13Aii20/65 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

واجد حسین ASI تھانہ سوہاوہ جہلم نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر156/19 بجرم 392/411 ت پ تھانہ سوہاوہ جہلم نے ملزم مزمل نذر ولد نذر اقبال سکنہ سائم تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا کے انکشاف پر پسٹل 30بوراور 2روند برآمد کرکے 13Aii20/65 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

واجد حسین ASI تھانہ سوہاوہ جہلم نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر156/19 بجرم 392/411 ت پ تھانہ سوہاوہ جہلم نے ملزم محمد خالد ولد نذیر حسین سکنہ سائم تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا کے انکشاف پر پسٹل 30بوراور 2روند برآمد کرکے 13Aii20/65 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.