ڈومیلی کے نواحی علاقہ غازیوٹ میں شاندار اکھاڑہ بیل ڈھینگری کاانعقاد

0

ڈومیلی کے نواحی گاؤں غازیوٹ میں شاندار اکھاڑہ بیل ڈھینگری منعقدکیاگیا،جس کاآغاز باقائدہ طورپر تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا،اس اکھاڑہ میں ضلع بھر سے پچاس سے زائد جوگوں نے حصہ لیا۔

حاجی فدا حسین مفتیاں کی جوگ نے اس اکھاڑہ میں میدان مارلیا،4منٹ38سیکنڈ میں آٹھ چکر لگاکر پہلے نمبرپر رہی،جیتنے والی جوگ کے مالک کو ایک عدد موٹرسائیکل خوبصورت ٹرافی سمیت دیگر انعامات سے نوازاگیا،دوسرے اور تیسرے نمبرپر آنے والی جوگوں کے مالکان کو بھی موٹرسائیکلز اور دیگرانعامات دیئے گئے۔

اس اکھاڑ ہ کے مہمان خصوصی آصف محمود مشیر وزیراعلی پنجاب تھے ،آصف محمود کی پنڈال میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیاپھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کرکے ڈھول کی تھاپ کیساتھ اسٹیج پر لایاگیا،انکلے ہمراہ مرزاجمشید سابق چیئرمین یونین کونسل ڈومیلی،ملک مدثر ڈھانگری ،چوہدری عامر تھے۔

اس اکھاڑہ میں بچوں ،نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ،انکے علاوہ ماسٹر عاشق حسین سابق چیئرمین یونین کونسل کوہالی ،چوہدری تصدق سابق کسان کونسلر،نثار بٹ سابق جنرل کونسلر،راجہ عدیل کیانی یوتھ کونسلر سمیت دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے خصوصی طورپر شرکت کی،اس اکھاڑہ میں کھانے پینے کے مختلف اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔

شائقین اکھاڑہ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ضلعی سطح پر ہونے چاہیے یہ ہمارے پنجاب کی ثقافت ہے ضلعی انتظامیہ بھی نیزبازی،اکھاڑہ بیل،کبڈی سمیت دیگرکھیل کرائیں تاکہ نوجوان نسل کو ان کھیلوں میں دلچسپی ہو،اور کامیاب جوگوں میں آصف محمود اور ملک مدثر نے انعامات تقسیم کئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.