دینہ میں بھینسوں کی 2 گاڑیوں سے ٹکر، گاڑیوں کے ڈرائیور زخمی، بھینسیں ہلاک

0

دینہ: جی ٹی رو ڈ پر رات کی تاریکی میں بھینسیں جی ٹی روڈ پر چڑھ آئیں ،2شہزور گاڑیاں ٹکرانے سے لاکھوں روپے مالیت کی 2بھینسیں ہلاک جبکہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور شدید زخمی ،جانوروں کے وارثان غائب ،پولیس نے رپورٹ درج کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ پرائمری ہیلتھ سنٹر کے سامنے 3بھینسیں رات کی تاریکی میں اچانک جی ٹی روڈ پر آ گئیں اور لاہور کی سمت سے آنے والی تیز رفتار شہزور نمبر 2082سے جا ٹکرائیں اتنے میں پیچھے سے آنے والا ایک اور شہزور ڈالا اگلی گاڑی سے جا ٹکرایا جس سے لاکھوں روپے مالیت کی 2بھینسیں موقع پر ہلاک ہو گئیں۔

دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور محمد سلیم ولد رحمت دین سکنہ راولپنڈی اور مقبول ولد منظور سکنہ محلہ چشتیاں جہلم شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انھیں شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا۔ بھینسوں کے مالکان غائب کچھ پتا نہ چل سکا ،پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر لی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.