پنڈدادنخان میں ٹرانسپورٹرز گروپوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی

0

پنڈدادنخان: عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے پنڈدادنخان کے معروف ٹرانسپورٹرچوہدری مسعود خان بلوچ و دیگر ٹرانسپورٹرز غریب عوام کی سہولت کیلئے پنڈدادنخان سے منڈی بہاؤالدین بس سروس کا آغاز کیا ۔

ٹویوٹا ہائی ایس کے ڈرائیوروں و دیگر عملے نے غنڈہ گردی شروع کرتے ہوئے زبردستی سڑک بلاک کر دی جس پر دونوں گروپوں میں تصادم شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تاہم پولیس تھانہ پنڈدادنخان نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کرواتے ہوئے دونوں گروپوں کے افراد کو گاڑیوں سمیت دھر لیا۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ عرصہ دراز سے ٹویوٹا ہائی ایس والے ایک جانب تو من مانا کرایہ وصول کرتے آرہے ہیں۔ دوسری جانب پنڈدادنخان سے منڈی بہاؤالدین 60کلومیٹر کا سفر تین گھنٹے سے بھی زائد وقت میں طے کرتے ہیں جبکہ ان گاڑیوں کا عملہ بھی عوام کے ساتھ انتہائی بداخلاقی اور بدتمیزی کے ساتھ پیش آتا ہے حتی کہ ان کی مرضی کے مطابق کرایہ نہ دیا جائے تو بغیر سٹاپ کے ہی گاڑی روک کر گاڑی سے اتار کر ذلیل و خوار کیا جاتا ہے۔

عوام نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی ایس کے ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر ان سے نجات دلائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.