جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 8 ملزمان گرفتار

جہلم: رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ASI ارسلان یٰسین تھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے والے 2 ملزمان لقمان احمد ولد ظہیر الدین سکنہ مشین محلہ نمبر 2جہلم اور محمد اعتزاز ولد محمد نجیب سکنہ محلہ اسلام پورہ جہلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI صداقت علی تھانہ چوٹالہ نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے 2 ملزمان نعیم ریاض عرف مہرو ولد محمد ریاض سکنہ جنجیل سے پسٹل 30بورمعہ2روندز اور عمران خالد ولد خالد محمود سکنہ ضلع منڈی بہاوالدین سے پسٹل30بور معہ2روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ASI غلام ربانی تھانہ چٹالہ نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم علی رضا ولد مطلوب حسین سکنہ چوٹالہ سے پسٹل30بور معہ5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SI عامر حسین تھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت ملزم شفقت سلیم ولد محمد سلیم سکنہ دینہ سے پسٹل30بورمعہ2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI ضمیر حسین تھانہ جلالپور شریف نے دوران گشت 2 ملزمان مدثر رضوان ولد ارشد محمود سکنہ چک جانی سے5لیٹر شراب اور ہمایوں سعید ولد باطی خان سکنہ چک جانی سے 2لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close