دینہاہم خبریں

دینہ کا 45سالہ شخص یونان میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

دینہ: نواحی علاقہ کا رہائشی 45سالہ شخص یونان میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ،موت کی خبر سنتے ہیں گھرمیں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نمبردار چوہدری محمد خان کا بیٹا،ماسٹر چوہدری شبیر حسین کا ماموں زاد بھائی ،45سالہ چوہدری علی شان آف ڈھوک رجو تحصیل دینہ عرصہ 23سال سے روز گار کے سلسلے میں یونان میں مقیم تھا۔

چند روز قبل چوہدری علی شان موٹر سائیکل پرکسی کام کے سلسلے میں اپنی رہائش گاہ سے نکلا تو اچانک سامنے سے ایک کار سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا،اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا،تاہم گہری چوٹوں اور خون زیادہ بہنے کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گیا،اس کی اچانک موت کی خبر سن کراس کے آبائی گھر میں کہرام مچ ہو گیا۔

متوفی کی ڈیڈ باڈی موضع ڈھوک رجو پہنچ گئی،جہاں اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button