جہلماہم خبریں

قطر چیریٹی کی جانب سے ضلع جہلم میں عید کے لیے سینکڑوں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

جہلم: بین الاقوامی فلاحی ادارے قطر چیریٹی کی جانب سے ضلع جہلم میں ماہ رمضان کے دوران عید کے لیے 500 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

تقریب سپورٹس کمپلیکس جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر تھے ۔ قطر چیریٹی کی طرف سے جہلم کے غریب مستحق خواتین اور مردوں میں عید راشن کے 500 سے زائد راشن بیگ تقسیم کیے گئے ۔ ایک راشن بیگ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا، 5 کلو چینی،5کلو گھی، 5کلو چنے ، 2کلو کھجور،5کلو چاول اور دیگر روزمرہ کھانے کی اشیاء شامل تھی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے قطر چیریٹی کی اس کاوش کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں معاشرے کے غریب اور نادار طبقات کو مدنظر رکھنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا قطر چیریٹی کے تعاون سے مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم قابل تحسین عمل ہے ۔ راشن بیگ تقسیم کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا۔

تقریب میں سماجی کارکن فرحت کمال ضیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد، سپورٹس آفیسر محمد وحید کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button