غیر نصابی سرگرمیاں نوجوانوں کا شعور بیدار پیدا کرتی ہیں۔ ڈی پی او جہلم سید حماد عابد

0

جہلم: پولیس لائنز جہلم میں انٹر راولپنڈی ڈویژن فٹ بال اور شوٹنگ والی بال کے میچوں کا اہتمام کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق فٹ بال کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ پولیس چکوال کی ٹیم نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس راولپنڈی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

شوٹنگ والی بال کے میچوں میں ڈسٹرکٹ پولیس راولپنڈی کی ٹیم نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں ناصرف نوجوانوں کا شعور بیدار کرتی ہیں بلکہ انہیں برائی سے دور رکھتی ہیں اور ان میں دوسروں کو عزت دینے کا عمل شروع ہوتا ہے جس کیوجہ سے ان کا عوام میں احترام بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر، آر پی او راولپنڈی رینج سہیل حبیب تاجک کے احکامات پر محکمہ پولیس کے نوجوان کھلاڑیوں کی ذہنی،جسمانی،اخلاقی اور جذباتی نشوونما بڑھانے کیلئے ضلع کی سطح پر کھیلوں کا انعقاد شروع کیاگیا ۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ ناصرف ریجن کے دوسرے اضلاع سے ملازمین اور افسران کا آپس میں رابطہ رہے گا بلکہ تمام اضلاع سے برائی کے خاتمہ کے لیے بحیثیت ٹیم کام کریں گے۔

انہوں نے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور انہیں شاباش دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.