سوہاوہاہم خبریں

شدید گرمی شروع ہوتے ہی سوہاوہ اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ شروع ہو گیا

سوہاوہ شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری، واپڈا کی طرف سے نوٹیفیکیشن شیئر کیا گیا جس میں دو دن مزید بجلی بند رہے گی۔

موسم گرما شروع ہوتے ہیں مرمت کے نام پر کئی کئی گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی بندش کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جو گرمیوں کے تین مہینے جاری رہتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ گرمیاں شروع ہوتے ہیں کم وولٹج کا مسئلہ بھی سر اٹھا لیتا ہے۔ اس کے علاوہ موسم سرما میں بھی یہ مرمت جاری رہی مگر نہ تو بجلی کی تنصیبات ابھی تک درست ہو سکی اور نہ وولٹیج کا مسئلہ حل کیا جا سکا۔

گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سوہاوہ شہر میں بجلی بند کرنا کئی سالوں سے جاری ہے جو اگلے کئی سال جاری رہے گا۔ قبل ازیں یہ سلسلہ مرمت کے نام پر تھا اب یہ سلسلہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر کی وجہ سے جاری رہے گا۔

سوہاوہ کے شہری حلقوں اور تاجر برادری میں اس لوڈ شیڈنگ پر تشویش پائی جاتی ہے۔تاجر برادری نے اس ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے جس کے لیے مشاورت جاری ہے۔

واپڈا حکام سے استفسار کیا جاتا ہے کہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لیے کیونکر بجلی بند کی جا رہی ہے جبکہ ابھی گرڈ سٹیشن کی بلڈنگ کا کام جاری ہے۔ میڈیا کو زیر تعمیر گرڈ سٹیشن سائیٹ پر لے جا کر اس حوالے سے بریف کیا جائے تاکہ حقائق شہری کے سامنے رکھے جائیں۔ واپڈا ذمہ داران اپنا موقف اس پلیٹ فارم پر دے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button