جہلم

کیئر ٹیکرز جہلم کا نیا پراجیکٹ ’’نیکی کی ٹوکری‘‘ شروع

جہلم: ضلع جہلم کی معروف فلاحی تنظیم کیئر ٹیکرز نے نیکی کی ٹوکری کے نام سے نیا پراجیکٹ شروع کیا ہے جس میں شہر کے درجنوں تندوروں پر ٹوکری رکھی جائے گی جس میں ضرورت مند افراد روٹی حاصل کر سکیں گے جبکہ جو افراد کسی کی مدد کرنا چاہیں وہ اس میں اپنا حصہ بھی ڈال سکیں گے۔

یہ بات چیئرمین میر اسفند یار اسد نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور ضرورت مند افراد کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے اور اس پراجیکٹ کے تحت جو لوگ افورڈ نہیں کرسکتے وہ اپنے گھر کیلئے روٹی بلا جھجک لے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد کیلئے یہ موقع ہے کہ وہ نیکی کی ٹوکری میں اپنی طرف سے کسی غریب گھرانے کیلئے روٹی کا بندوبست کرنے کیلئے حصہ ڈال سکتے ہیں۔ اس پراجیکٹ کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close