دینہاہم خبریں

چکوہا دینہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ، پولیس نے 12افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

دینہ: نواحی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ، اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا ، بعد ازاں زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ریفر کر دیا گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام دینہ کے نواحی علاقہ چکوہا میں زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں ہاتھا پائی کے بعد معاملہ بگڑ گیا اور بات فائرنگ تک جا پہنچی،اندھا دھند فائرنگ سے 2راہگیروں سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے ،جنہیں فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا۔

محمد عظمت کمال ولد محمد اشرف سکنہ چکوہا نے پولیس کو بیان دیا کہ میں اس زمین کا اصل مالک ہوں اور میری زمین پر مرزا افتخار گروپ نے زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر میں موقعہ پر پہنچا اور روکنے کی کوشش کی تو میرے سمیت میرے بہنوئی پر فائرنگ کر دی گئی۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد میں عظمت کمال ،محمد عمر ولد بشیر احمد سکنہ جادہ (بہنوئی )،صداقت علی ولد لیاقت علی سکنہ چھمالہ (راہگیر)،مہیب ولد حاجی محمد صدیق سکنہ حافظ آباد فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر اور بعد میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس تھانہ دینہ اطلاع ملتے ہی موقعہ پر پہنچ گئی اور 10نامعلوم افراد سمیت 12افراد کے خلاف زیر دفعہ ت پ324,ت پ427،ت پ 148،ت پ149 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button