تعلیم و تربیت سے تہذیب آتی ہے اور تہذیب یافتہ قوموں کو کوئی غلام نہیں بنا سکتا، محمد شہباز بٹ

0

جہلم: جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت سے تہذیب آتی ہے اور تہذیب یافتہ قوموں کو کوئی غلام نہیں بنا سکتا ، دنیا میںکامیابی حاصل کرنے کے لئے نونہال کو سچائی کو زندگی کا مشن بنائیں ، آج کے طلباء خوش قسمت ہیں جنہوںنے ایٹمی پاکستان میں جنم لیا، اب اسکی حفاظت آپ کے علم سے وابسطہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی تعلیمی ادارے میں تقسیم انعامات کے موقع پر نونہال طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کا اصل مقابلہ ملک دشمنوں سے ہے ، نئی نسل علم کی طاقت سے ہی پوری دنیا میں امن قائم کر سکتے ہیں ، آزادی کا محل جگمگاتا رہے گا ، اس کے لئے طلباء کو چراغ روشن کرنا ہونگے ، ظلمت کے اندھیرے خود بخود ختم ہو جائیں گے ۔ ظلمت کا اندھیرا لڑائی جھگڑے نہیں علم کی شمع روشن کرنے سے ختم ہوگا ۔14 سو سالہ قدیم اسلام ہمیں اصل روشن خیال بنا سکتا ہے۔

محمد شہباز بٹ نے کہا نونہال بچوں کا ذہن اس تختی کی مانند ہوتا ہے جس پر جو کچھ تحریر کیا جائے ہمیشہ کیلئے اس پر ثبت ہو جاتا ہے اگر بچوں کو ابتداء سے حب ِ قرآن و پاکستان کی تعلیم سے نوازہ جائے تو بچے بڑے ہو کر شریعت کی سرحدوں کے پہردار بن سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.