دوکاندار صارفین کے حقوق کا تحفظ کریں، گرانفروشی سے پرہیز کریں، ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے اتوار کی صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں مختلف اشیاء کی نیلامی کے عمل کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران موجود تھے ۔

انہوں نے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ خریداری کیلئے آنے والوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں اور منڈی کی صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل رکھنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر انہوں نے سبزی و پھل فروشاں اور دیگر مختلف سٹالز کے ذریعے بہترین کوالٹی کی پھل اور سبزیاں فروخت کرنے کے حوالے سے ہد ایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کریں، گرانفروشی سے پرہیز کریں۔ روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کی جائے اور منڈی میں پانی کے چھڑکاؤ کا عمل متواتر طور پر جاری رکھا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.