جہلم

ٹریفک پولیس کا غیرقانونی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف ایکشن، درجنوں گاڑیوں کے چالان

جہلم: ڈی پی او جہلم شاکر حسین کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد ارشد کی زیر نگرانی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور مہم شروع کی گئی ہے۔

یہ بات ڈی ایس پی ٹریفک محمد ارشد نے کارروائی کی نگرانی کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے دن درجنوں گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے چالان کئے گئے جبکہ متعدد کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو بند کر دیا جائے گا جبکہ کالے یا رنگین پیپر شیشوں پر لگانے والوں کو بھی بھاری جرمانے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button