ڈومیلی

جہلم فورم، کھوکھا، تتروٹ اور بڑاگواہ ویلفیئرز کی کوششیں رنگ لے آئی، گاؤں سے پہاڑ تک راستے کاکام شروع

ڈومیلی: جہلم فورم،کھوکھا،تتروٹ اور بڑاگواہ ویلفیئرز کی کوششیں رنگ لے آئی، ڈومیلی کے علاقہ فورپوٹھی میں پوٹھی گا ؤں سے پہاڑ تک راستے کاکام شروع، دوسرے مرحلے میں پانی کی فراہمی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے دوردراز علاقے فورپوٹھی میں پانی کے شدید مسلے کو حل کرنے کیلئے جہلم فورم،تتروٹ ویلفیئر،بڑاگواہ ویلفیئر اور کھوکھا ویلفیئر نے کوششیں شروع کی۔

مقامی لوگوں سے کئی میٹنگ منعقد کی جہاں سے پانی کی فراہمی کرنی تھی وہاں کے مکینوں کو راستے کا مسئلہ تھا جن پر کوئلے کی کانوں پر کام کرنے والے مزدوروں نے مشکلات ہوتی تھی۔ان تمام ویلفیئرز نے مقامی افراد سے مل کر پہاڑ تک کے راستے کا کام شروع کردیا۔

راستہ مکمل ہونے پر پہاڑ میں موجود کوئلہ مائن سے فورپوٹھی تک سات ہزار سے زائد پائپ لائن بچھاکر فورپوٹھی کے مکینوں کو پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے کام شروع کیاجائے گاجن پر کاغذی کام مکمل کرلیاگیااور فنڈ مختص کرلیا جو پانی کیلئے صرف پانچ لاکھ سے زائد کا پروجیکٹ ہے۔

ویلفیئرزکے سربراہان نے بتایاکہ یہاں مقامی لوگوں نے بڑا تعاون کیا جس کی وجہ سے یہ دونوں منصوبے شروع کئے جن کی زمینیں راستے میں آتی تھی انہوں نے زمین دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button