جہلم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2021ء کیلئے داخلہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ دلاور سلطان

جہلم: دلاورسلطان نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس جہلم میں طلباء و طالبات کو جدید تعلیمی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں اور آنے والے دنوں میں یونیورسٹی اپنے کیمپس میں کمپیوٹرز لیب ، جدید آن لائن نظام متعارف کروا رہی ہے ۔

دِلاور سلطان ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس جہلم نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی نے خزاں 2021ء کے لیے داخلہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے میٹرک کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں مڈل پاس سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، صرف لکھنا پڑھنا جانتاہومیٹرک کا داخلہ جمع کرا سکتا ہے۔

یونیورسٹی میں زیادہ تر تعداد فی میل سٹوڈنٹس کی ہے، ایسی بچیاں جنہوں نے کسی وجہ سے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دی وہ اب اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ میٹر ک اور ایف اے کے فریش طلبا کے لیے آخری تاریخ 6ستمبر 2021ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی ، ایم فل، بی ایس پروگرامز کے داخلے جاری ہیں اور ان کے لیے آخری تاریخ 23اگست 2021ہے ۔

انہوں نے کہا کہ داخلہ فارم صبح 8بجے سے شام 6بجے تک حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ داخلہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی کیا جاسکتا ہے۔ سیلز پوائنٹ سے داخلہ فارم بروز ہفتہ اتوار بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button