جہلم

جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 7 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: شاکر حسین ڈاوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 7 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس نے داؤ پر لگی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اصغر SIتھانہ سول لائن اور ان کی ٹیم نے بورڈنگ محلہ جہلم میں کامیاب ریڈ کر کے 7قمار بازوں محمد صدیق ولد محمد بوٹا، محمد عرفان ولد عبدالوحید، شکیل احمد ولد محمد افضل، ارسلان ہمایوں ولد ہمایوں قدیر، محمد شبیر منہاس ولد محمد شفیع، رفافت حسین ولد فقیر محمد اور ندیم اختر ولد محمد اختر سکنائے جہلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے داؤ پر لگی رقم مبلغ14ہزار 670روپے ، 5عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button