عورت کے بغیرمعاشرے کی تکمیل نامکمل ہے، خواتین کو اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنا ہو گا۔ فرقانہ کوثر

0

کھیوڑہ: یوم خواتین کے حوالے سے سٹی ویلفیئرکونسل اور ایس ایس ڈی او کے زیراہتمام یوم خواتین کا پروگرام گورنمنٹ وکیشنل کالج برائے خواتین پنڈدادنخان میں منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی مس فرقانہ کوثر شوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ پنڈدادنخان پرنسپل وکیشنل کالج میڈیم توصیف زاہر سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے مس فرقانہ کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین معاشرے کی ترقی کے لیے اپنا کردار اداکریںمعاشرے کی تکمیل عورت کے بغیر نامکمل ہے موجودہ ملکی حالات میں خواتین کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے ہنر مند خواتین معاشرے میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ہنر مند خواتین کو بھر پورانداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معاشرے میں ایسی خواتین کی حوصلہ افزائی کی زیادہ ضرورت ہے اور میڈیم توصیف زاہر میڈیم ثمینہ راجہ نے بھی خطاب کیا اور سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان اور ایس ایس ڈی او کی طرف سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.