ڈومیلیاہم خبریں

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں صحت انصاف کارڈتقسیم کا آغاز، 120 افراد میں کارڈ تقسیم کئے گئے

ڈومیلی کے گاؤں بڑاگواہ میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کا آغاز باقاعدہ طورپر تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی راجہ ہارون کیانی سینئر رہنما پی ٹی آئی بڑاگواہ اور راجہ طاہر ایو ب پی ایم ایل این سابق چیئرمین یونین کونسل نگیال تھے ،جس کا افتتاح راجہ ہارون کیانی سینئررہنماپاکستان تحریک انصاف بڑاگواہ نے فیتہ کاٹ کرکیا۔
بڑاگواہ اور اسکی ملحقہ دیہاتوں کے رہائشیوں میں تقریبا ایک سو بیس سے زائد صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے گئے،تمام مرد خواتین نے بائیومیڑک کرواکر اپنے صحت انصاف کارڈ وصول کئے،صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کا پروجیکٹ این ایس پی آر کودیاگیاہے۔
سوشل ورکر اور این ایس پی آر بڑاگواہ برانچ کے منیجر نے خطاب میں کہاکہ تھانہ ڈومیلی کی پانچوں یونین کونسل کے کارڈ ہمارے پاس آئے اور 70فیصد کارڈ تقسیم کردیئے گئے ہیں،تین سے پا نچ فیصد لوگوں کے کارڈکینسل ہوئے ،کیوں کہ وہ شوہراور بیوی فوت ہوگئے بچے تمام شادی شدہ ہیں جس کی وجہ سے کینسل کرناپڑہے۔
اس تقریب میں شکیل کھٹانہ سوشل ورکرجہلم فورم، راجہ نعمان کیانی، راجہ راؤف کیانی سابق جنرل کونسلر، راجہ عابد کیانی، بابرجٹ سیری گھنیال، سہیل اکبرباغ سمیت دیگراہم شخصیات نے شرکت کی اور کارڈ تقسیم کئے۔
راجہ ہارو ن کیانی نے خطا ب میں کہاکہ صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے والی احسن نصیر، ملک احتشام ،زاہدمصطفی اور دیگر ٹیم میں شامل افراد کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ جو گھرگھر جا کرکارڈ تقسیم کررہے ہیں،یہ حکومت کا اچھا اقدام ہے ،اس سے غریب لوگ اپنا علاج مفت میں کروا سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button