سابق چیف کنٹرولر پاکستان ریلوے حاجی محمد انور مختصر علالت کے بعدخالق حقیقی سے جا ملے

0

دینہ: ممتاز سماجی شخصیت و سابق چیف کنٹرولر پاکستان ریلوے حاجی محمد انور آف مفتیا ں (دینہ )مختصر علالت کے بعدخالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے کزن تھے،مرحوم کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم انور نے پڑھائی، نماز جنازہ کے بعد خصوصی دعا بذریعہ فون تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے کروائی، نماز جنازہ میںسیاسی ،سماجی، مذہبی شخصیات کے علاوہ صحافیوں ، اساتذہو دیگر کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف کنٹرولر پاکستان ریلوے ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے کزن ، انجمن آرھتیاں فروٹ سبزی منڈی دینہ کے نائب صدر چوہدری خورشید انور ، منہاج القرآن یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر نعیم انور ، سابق کونسلراور ایم ڈی بابا مفتی اسلامک سنٹرمفتیاں دینہ حافظ محمد وسیم انور ،چوہدری ندیم انوراورپبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر چوہدری سلیم انورکے والد اور حاجی اظہر چوہدری کے ماموں حاجی محمد انو ر مختصر علالت کے بعد مفتیاں دینہ میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنا زہ اُن کے صاحبزادے پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم انور نے پڑھائی ، نمازجنازہ میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری ،سابق ایم پی اے شیخ تنویر ، طالب مہدی، شاہین ڈار،عامر سلیم میر ،میاں عرفان ،میاں ریحان ،راجہ افرا سیا ب، امجدمحمود سیٹھی ،رضوان سیٹھی،عرفان محبوب ،محمد شعبان چوہدری،چوہدری جمشید سابق نائب ناظم،افتخار خان ، چوہدری ابرار ،رفاقت نعمانی ،ڈاکٹر تسفیر گوندل ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم،راجہ شاہد کیانی ،جنرل کونسلر نوید قریشی ، سیاسی ، سماجی، مذہبی شخصیات کے علاوہ صحافیوں ، اساتذہ اور دیگر افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد خصوصی دعا بذریعہ فون تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے کروائی ، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.