دینہاہم خبریں

وزیراعلی اور گورنر خیبر پختونخواہ شاہ کا ڈومیلی کا دورہ، راجہ یاور کمال اور چوہدری فیصل کی خصوصی ملاقات

دینہ: وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نجی دورے پر ڈومیلی کے نواحی علاقہ پدری آمد ، وفاقی مشیر خاص برائے ماحولیات امین اسلم کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام ، ایم پی اے راجہ یاور کمال اور ایڈیشنل ایڈوو کیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل کی بھی شرکت ، آمد کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے نواحی علاقہ پدری میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نجی دورے پر شکار کے سلسلے میں پہنچے جہاں اُنہوں نے رات گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا، اس موقع پر وفاقی مشیر خاص برائے ماحو لیات امین اسلم کی طرف سے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

عشائیہ میں خصوصی شرکت علاقہ کے ایم پی و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال اور ایڈیشنل ایڈوو کیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، آمد کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button