دینہاہم خبریں

چوہدری فرخ الطاف نے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

دینہ: چوہدری فرخ الطاف نے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کاا علان کر دیا ، مخالفین کی نیندیں حرام، مخالف دھڑا دیگر تدابیر پر غور و فکر کرنے لگا، ضلع جہلم کی سیاست میں ہل چل مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ضلع ناظم اور لدھڑ خاندا ن کے سپوت چوہدری فرخ الطاف سن آف سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین (مرحوم) نے اپنے حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ، جس سے ضلع جہلم کی سیاست میں ایک طلا طم بر پا ہو گیا ہے ، حتیٰ کہ پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے۔

ضلع جہلم میں لدھڑ خاندان ایک منفرد مقام رکھتا ہے اور ان کا اپنا ایک مخصوص ووٹ بنک ہے جس سے مخالفین شدید پریشانی اور اضطراب میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں، چوہدری فرخ الطاف نے حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی اپنے مخصوص دھڑے کے کام بخوبی کرائے ہیں جس سے ان کی کامیابی مزید یقینی ہو گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے پاس چوہدری فرخ الطاف سے مضبوط امیدوار ضلع جہلم میں موجود نہیں ہے اور اگر انھیں ممبر قومی اسمبلی کے لیے ٹکٹ دیا گیا تو کامیابی 100فیصد یقینی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button