جہلماہم خبریں

حلقہ میں ترقیاتی کام جاری ہیں، منصوبہ جات مکمل ہونے سے قبل شوشے نہیں چھوڑتا۔ مطلوب مہدی

جہلم:تحصیل پنڈ دادنخان میں اب ہر ڈھوک اور ڈیرے پر بجلی کے پول نصب ہو رہے ہیں جونہی منصوبے مکمل ہونے کی واپڈا والوں نے اطلاع دی تو تمام منصوبوں کا افتتاح خودکروں گا ،میری یہ عادت ہے کہ منصوبہ جات مکمل ہونے سے قبل شوشے نہیں چھوڑتا ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے جہلم سے ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ مطلوب مہدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 50کروڑ سے زائد فنڈز لئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے پورے پنجاب میں میرے حلقہ کے فنڈز دوسرے نمبر پر ہیں، مرکزی حکومت نے بھر پور تعاون کیا ہے20 کروڑ روپے سے زائد رقم صرف بجلی کے منصوبوں پر خرچ کر رہے ہیں ۔گلیوں نالیوں کی از سر نو تعمیرات کے لئے 20 کروڑ سے زائد رقم کے منصوبوں کے ٹینڈز ہو چکے ہیں، کئی جگہوں پر کام بھی شروع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں فنڈز ملنے میں کچھ دیر ہو گئی ہے، جتنے فنڈز اب مجھے ملے ہیں اور جواب خرچ ہو رہے ہیں، اس سے گلیوں نالیوں اور بجلی فراہمی کے تمام منصوبے مکمل ہو جائیں گے، اپنے حلقہ کے عوام کے تمام گلے شکوے اب دور کر دئیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button