جہلم

کورونا ویکسین لگوانے کیلئے خود کو رجسٹر کرائیں؛ مگر کیسے؟

جہلم: پاکستان میں کورونا ویکسین آنے والی ہے، ویکسین لگوانے کیلئے کیا کیا جائے؟

ویکسین لگوانے کیلئے خود کو سب سے پہلے رجسٹرڈ کرائیں، اس کیلئے اپنے شناختی کارڈ کے نمبر کو بذریعہ ایس ایم ایس 1166 پر بھیج دیں، یا پھر خود کو نیشنل امیونیسیشن مینجمنٹ سسٹم کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ کروائیں۔

رجسٹریشن کے ساتھ ہی آپ کے حالیہ پتہ کے مطابق آپ کو بذریعہ ایس ایم ایس ویکسین سنٹر کے بارے میں آگاہ کردیا جائے گا۔

ویکسین جیسے ہی دستیاب ہوگی آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے اپوائنٹمنٹ دے دی جائے گی، اپوائنٹمنٹ کے روز آپ ویکسین سنٹر پر اپنے شناختی کارڈ اور ایس ایم ایس پر دیئے گئے پن کوڈ کے ہمراہ تشریف لائیں۔

آپ کو سنٹر پر ویکسین لگائی جائے گی اور تیس منٹ تک مونیٹر کرنے کے بعد جانے کی اجازات دے دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button