دینہ

سترنگ آرٹ فورم اورسترنگ ڈرامیٹک سوسائٹی کے زیراہتمام روہتاس لٹریری فیسٹیول کا انعقاد

دینہ: سترنگ آرٹ فورم اورسترنگ ڈرامیٹک سوسائٹی کے زیر اہتمام یونیک سائنس کالج فار گرلز دینہ میں روہتاس لٹریری فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان گرامی میں چوہدری قیصر، نگہت فردوس ، ثمینہ شہزادی ،پروین، دینہ کے صحافی ماجد آفریدی اورجہلم کے صحافی نعیم اختر بھٹی تھے، حاضرین کے ساتھ ساتھ طلبہ وطالبات نے بھرپور شرکت کی ۔

فیسٹیول میں تقاریری مقابلے، میوزک پر فارمسزکل پاکستان مقابلہ بیت بازی،ڈرامہ،فوڈاینڈجیولری سٹالز اور آرٹ گیلری رکھی گئی فیسٹول میں سب سے دلچسپ بیت بازی کے مقابلے رہے جس میں پنجاب کی مختلف یونیوسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔

یونیورسٹی آف ایگریکلچرفیصل آباد پہلی جبکہ دوسری پوزیشن یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لوجی لاہورنے حاصل کی بیت بازی کے مقابلوں میں آرب ہاشمی ، حارث بلال اور یونس تحسین نے ججز کے فرائض سر انجام دئیے۔

تقاریری مقابلوں میں ایمان نے پہلی اور حنا نے دوسری پوزیشن حاصل کی جس کے ججز میں الطاف نظامی اور محمد حقیق ساہی کے شامل تھے ایسا خوب صورت اور منظم پروگرام کروانے پر یونیک سائنس کالج کی پرنسپل مریم عندلیب نے سترنگ آرٹ فورم اورسترنگ ڈرامیٹک سوسائٹی کو مبارکباد دی ۔

جہلم لٹریری فیسٹول کی طرح روہتاس لٹریری فیسٹول میں بھی جہلم کے نوجوانوں محمد فیضان ، نعیم چوہدری اور نگین چوہدر ی ینے اپنی خدمات سرانجام دی اورطلباء اورطالبات سے خوب پزیر رائی حاصل کی آخر میں پر فارمنس کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button