جہلمتارکین وطناہم خبریں

فواد چوہدری کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ محمد یوسف جہلمی

جہلم: فواد حسین چوہدری کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں ، شاعروں اوردانشوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے ۔

یہ بات سویڈن میں مقیم ممتاز دانشور ، شاعر محمد یوسف جہلمی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کیلئے بلاشبہ یہ بڑا اعزاز ہے کہ اس دھرتی سے گورنر پنجاب اور وفاقی وزیر بہبود آبادی کے عہدے رکھنے والے خاندان کے ایک سپوت کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد حسین چوہدری کے پاس انتہائی اہم وزارت ہے اور ان کو اس وزارت کو بہتری سے چلانے کیلئے ممتاز شاعروں ، دانشوروں کی مشاورت حاصل کرنی چاہیے ایسے شاعر جو عرصہ دراز سے بیرون ملک موجود ہیں جو بیرونی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ان کی خدمات سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے اور ایسے شعرا ء کی قیادت میں بیرون ملک ثقافتی وفد بھیج کر پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنا چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ فواد چوہدری صحافیوں ، دانشوروں ، شعراء کی فلاح و بہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی کام کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button