پنڈدادنخان

سابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محکمہ ڈاک سلطان احمد اعوان انتقال کرگئے

دھریالہ جالپ (حاجی ریاض احمدسے) گورنمنٹ البیرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان قمرسلطان اعوان اور پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن میڈم بلقیس کے والد،امتیاز احمد اعوان سابق پرنسپل ٹیکنالوجی کالج پنددادنخان حال وائس پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنالوجی کولج رسول ،مختار احمد اعوان مینجر الیکٹریکل غریبوال سیمنٹ ،ملک افضل اعوان سینئرآفیسر محکمہ ڈاک کے بھائی سلطان احمد اعوان سابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محکمہ ڈاک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔

نماز جنازہ آبائی علاقہ چک مجاہد میں ادا کی گئی جسمیں ضلع بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات،محکمہ ڈاک کے افسران وسٹاف،غریبوال سیمنٹ فیکٹری کی مینجمنٹ و ورکرز،فوجی فاؤنڈیشن سکول دھریالہ جالپ و پنڈدادنخان،البیرونی کالج،ٹیکنالوجی کالج پنڈدادنخان ،رسول کالج کے اساتذہ و سٹاف کے علاوہ الحاج ریاض احمد ،ثاقب الخیری،پرنسپل نزہت اقبال رانجھا،سکندر گوندل،چوہدری انتصار،چوہدری اسماعیل جوتانہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اللہ پاک مرحوم کو جنت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرعطا کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button