کھیوڑہ

کھیوڑہ شہر میں کام ناقص منصوبہ بندی سے کیے جا رہے ہیں۔ سید لعل بخاری

کھیوڑہ: شہر میں کام ناقص منصوبہ بندی سے کیے جا رہے ہیں نئی بنائی جانے والی نالیوں کا لیول بغیر سوچے سمجھے اونچا کر دیا ہے ملحقہ نالیوں کی نکاسی مکمل طور پر رک گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی و صحافتی شخصیت سید لعل بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے گھروں کی بنیادیں سیم کی وجہ سے کمزور اور کھوکھلا ہونا شروع ہو گئی ہیں اس کوتاہی کی ذمہ داری نمائندگان کے ساتھ ساتھ بلدیہ کے عملے اور ٹھکیداروں پر بھی عائد ہوتی ہے سیکرٹری بلدیات محکمہ اینٹی کرپشن کو تحریری درخواست بھجوانے کے علاوہ ناقص کاموں کی حکمت عملی کرنے والے متعلقہ افراد کے خلاف عدالتی کاروائی کا بھی عندیہ بھی دیا ہے جلد ہی کرپٹ اہلکاروں کے ثبوت میڈیا کے ذریعے منظر عام پر لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ شہر میں نئی تعمیر ہونے والی گلیاں نالیوں انتہائی ناقص میٹریل اور ناقص حکمت عملی کے تحت بنائی جا رہی ہیں نئی تعمیر ہونے والی نالیوں کا لیول ایک حد سے زیادہ اونچا لیول کر دیا ہے اور برانچ نالیوں کا پانی کھڑا ہونے سے بدبو اور تعفن نے کئی بیماریوں کی بھی جنم دینا شروع کر دیا ہے ناقص حکمت عملی اور ناقص کام کروا کر فنڈز کا ضیاع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے معروف قانون دان میاں راس مسعود بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سے مشاورت کرنے کے بعد چند دنوں میں پریس کانفرنس کے دوران پرنٹ میڈیا اور الیکٹرنک میڈیا کے نمائند گان کو مدعو کر کے متعلقہ اہلکاروں کی کرپشن کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button