جہلم

ڈی پی او جہلم کا اردل روم، 14 پولیس افسران کو سزائیں، 2 کانسٹیبل نوکری سے فارغ

جہلم:عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے یکم مارچ کو دفتر پولیس جہلم میں اردل روم منعقد کیا۔ جس میں ضلع بھر سے 78افسران پیش ہوئے۔

27افسران کی مختلف وجوہات میں اظہار وجوع کے سلسلہ میں اردل روم میں پیشی تھی ۔دوران سماعت 2کانسٹیبلان کو مسلسل غیر حاضر رہنے کی پاداش میں محکمہ سے برخواست کر دیا گیا جبکہ 1کانسٹیبل کو عوام سے بد اخلاقی کرنے پر اس کی 1انکریمنٹ ضبطی کی سزا دی گئی ہے۔

13افسران کو سزا ئے ملامت کی سزا دی گئی ہے اور 11افسران کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ 51افسران ذاتی مسائل اور عرض معروض کے سلسلہ میں پیش ہوئے ہیں جس پر ڈی پی او جہلم نے موقع پر احکامات جاری کئے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ آپ میرے بھائی اور بچے ہیں ہمارا ایک گھرانہ ہے۔ہم سب نے مل کر ملک کی بہتری کیلئے کسی دباؤ اور لالچ کے بغیر لگن سے کام کرنا ہے۔اپنے ماتحت کی فلاح کیلئے بہتر منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔پولیس افسران کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم کے فروغ کی خاطر جلد تعلیمی اداروں سے معاہدات کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button