ڈاکٹر پیس پینل ڈاکٹروں کو متحد اور عزت نفس کی حفاظت کے لئے ہما وقت تیار رہے گا، ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل

0

جہلم: ڈاکٹر پیس پینل ڈاکٹروں کو متحد اور عزت نفس کی حفاظت کے لئے ہما وقت تیار رہے گا، ہمارا مقصد نئی سوچ کو پروان چڑھانا ہے، ڈاکٹر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر امن گروپ کے صدر کے امیدوار ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل نے نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کا شروع دن سے ایک ہی مقصد تھا کہ آپس میں متحد ہوں ہم ڈاکٹر ہیں اور نہ کہ سیاستدان ہیں اپنی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کئی ضرورت ہے۔اب کی بار ہم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے ہیں اور فتح ہماری ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر امن گروپ کا سفر صرف دو سال کا ہے دیر سے چلے لیکن مخلص ہو کر دوستوں کی عزت کو اولین ترجیحی سمجھی، ہمارے گروپ کا مقصد عزت دو عزت لو، ہمیں سب سے پہلے اپنے آپکو سیاستدانوں کے چونگل سے نکالنا ہوگا، اپنے شعبے کے لوگوں کو کبھی میڈیا کے ذریعہ کبھی سرکاری افسران اور کبھی سیاستدانوں کے ذریعہ ڈرایا جاتا رہا ہے اب ایسے نہیں چلے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.