جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 3 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 3 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابقSIمحمد افضل انچارج چوکی مصری موڑ نے کارروائی کرتے ہوئے وحید اقبال ولد مظفر حسین ساکن ہموالہ سے رائفل کلاشنکوف معہ سینکڑوں روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI نعیم اقبال تھانہ چوٹالہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان حسین عرف دانی ولد قربان حسین ساکن نکی جہلم سے رائفل کلاشنکوف معہ سینکڑوں روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SI احسان عباس تھانہ دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اسماعیل ولد خلیل احمد ساکن ٹھیکریاں دینہ سے 1کلو350گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button