جہلم

جہلم میں جامع مسجد کے خطیب کو اشتعال انگیز خطاب کرنا مہنگا پڑ گیا، مسجد کی امامت سے فارغ

جہلم: ڈھوک وہاب دین مرکزی جامع مسجد کے خطیب قاری محمد ارشد نقشبندی کو اشتعال انگیز خطاب کرنے پر مسجد انتظامیہ نے قاری محمد ارشد کو مسجد کی امامت سے فارغ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈھوک وہاب دین میں قائم جامع مسجد بسم اللہ کے خطیب قاری محمد ارشد نے گزشتہ روز اشتعال انگیز خطاب کیا جس پر نوٹس لیتے ہوئے مسجد کمیٹی نے فوری طور پر مسجد کے خطیب قاری محمد ارشد کو امامت سے فارغ کر دیا ہے۔

مسجد کمیٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اللہ کے گھر کے اندر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممبر رسول پر فرائض سرانجام دینے والے علماء کو چاہیے کہ قرآن و حدیث کے مطابق گفتگو کو معمول بنائیں، اگر کسی نے سیاست کرنی ہے تو وہ امامت کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوکر سیاست اختیار کریں تاکہ دین کی تعلیم حاصل کرنے والے افراد شر انگیزی سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close