دینہ

پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی شاندار کار کردگی، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

دینہ: ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم ملک محمد افتخار احمد کی خصوصی ہدایت پر ایس آئی طیب رضا انچارج پٹرولنگ دینہ چک مہیوں کی شاندار کار کردگی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دبنگ کارروائیاں جاری ، گزشتہ سال بھی پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں کی کارکردگی بہت شاندار رہی ،عوام علاقہ میں تحفظ کا شعور اجاگر ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم ملک محمد افتخار احمدکی خصوصی ہدایات پر ایس آئی طیب رضا نے دوران سال 2017ـء شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنے چاق و چوبند عملہ کے ہمراہ 6مختلف جرائم کے نام ور اشتہاری گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس آرڈر PO134کے تحت کارروائیوں میں 2,674موٹر سائیکل بدون نمبری مختلف تھانوں میں بند کروائے، 2ایکسیڈنٹل روڈ ہیلپ 189متفرق ہیلپس کرنے کے ساتھ ساتھ 300گاڑیوں کو موٹر وے پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ری فلیکٹر لگائے ۔

شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوروں اور دھواں چھوڑنے اور اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف 25مختلف مقدمات درج کرائے ، پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کا سارا عملہ ایماندار اپنے فرائض منصبی بطریق احسن نبھا نے والے اور خوش اخلاق ہے۔

2017ء میں ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ، اور موثر گشت کی بدولت اہل ِعلاقہ میں تحفظ کا احساس اجاگر ہوا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button