پنڈدادنخان

سید صفدر علی بخاری کے13 ویں سالانہ عرس مبارک کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

پنڈدادنخان: قلندر بابا ،سید صفدر علی بخاری کا13ویں سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب ڈھڈی تھل میں منعقد ہوئی، افتتاح ایم پی اے چوہدری نذر گوندل نے کیا تھے۔تقریب میں سید منشا ،عباس بخاری،سید فرعت عباس بخاری ،سید اختر شاہ بخار ی اور سید شاکر حسین کے علاوہ تحصیل پنڈدادن خان کی معروف سماجی ،رفاہی،مذہبی،و سیاسی شخصیات اور مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق قلندر بابا ،سید صفدر علی بخاری کے 13ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات شروع ہو گئیں عرس 6 ۔7 اور 8فروری2018 تک ڈھڈی تھل نزد للِہ تحصیل پنڈدادن خان میں جاری رہے گا دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا اور قرآن خوانی بھی کی گئی قبر پر منوں کے حساب سے پھول چڑھائے گئے۔

7فروری بروز بدھ دن دس بجے سے رات گیارہ بجے تک دربار شریف مقامی افراد کے لیے کھلا رہے گا ،عرس میں معروف فنکارنجابت علی خان راگا بوائز اور معروف قوال عارف فیروز و ہمنوا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور استاد حامد علی خان کے صاحبزادے انعام علی خان اور نایاب علی خان اپنا کلام پیش کریں گے۔

8فروری کو دربار شریف پر صرف باہر کے مہمان ،بابا جی کے مریدین اور عقیدت مند حاضری دیں گے، مقامی عقیدت مند صرف 7فروری بروز بدھ کو ہی تشریف لائیں تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کو چادریں پہنائی گئیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button