جہلم

سوشل میڈیا خواتین کے لئے وبال جان بن گیا، شہریوں کی زندگیاں برباد ہونے لگیں

جہلم: سوشل میڈیا خواتین کے لئے وبال جان بن گیا، سوشل میڈیا کے بڑھتے ہو ئے استعمال نے شہریوں کی زندگیاں برباد کردیں، جس کے باعث سائبر کرائم میں گزشتہ 4سال کے دوران خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے پچھلے کئی ماہ سے سوشل میڈیا پرخواتین کوبلیک میل کرنے جیسے جرائم میں سو فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔

نیا سائبر کرائم ایکٹ نافذ العمل ہونے کے باوجود سوشل میڈیا کے جرائم میں کمی نہیں آ سکی اور سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو حراساں کرنے سے متعلق روزانہ شہریوں کی طرف سے احتجاج کی خبریں موصول ہوتی ہیں ، متاثرہ شہری ایف آئی اے سے رجوع کرتے ہیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر سائبر کرائم کا سوشل میڈیا ونگ جرائم کی دنیاء کو بے نقاب کرنے اور کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتاہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو متعدد درخواستیں دے چکے ہیں لیکن ایف آئی اے کا متعلقہ شعبہ اس حوالے سے کارروائیاں کرنے میں مکمل بے اختیار ہے جس کیوجہ سے سوشل میڈیا پر خواتین ، بچوں اور سفید پوش افراد کی پگڑیاں اچھالنے میں مصروف عمل ہے۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ سائبر کرائم ونگ کو متحرک کیا جائے تاکہ شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے والے افراد کو لگام ڈالی جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button