تجاوزات کیخلاف دینہ میں آپریشن، متعدد دوکانداروں کو جرمانے ، 2 دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج

0

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف مین بازار میں گرینڈ آپریشن ،متعدد دوکانداروں کو جرمانے کئے اور 2 دوکانداروں کے خلاف مہنگے داموں مرغی کا گوشت اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد نے مین بازار دینہ میں قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور متعدد دوکانداروں کو ناجائز تجاوزات قائم کرنے پر بھاری جرمانے کیئے اسے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت کا جائزہ لیا تو ایک دوکاندار محمد علی ولد محمد یٰسین سکنہ محلہ شیخاں دینہ کو سرکاری ریٹ 200 کی بجائے 240 روپے فی کلو کے حساب سے مرغی کا گوشت فروخت کرتے پایا۔

دوسری جانب پاکستانی چوک میں واقع ہوٹل کے مالک محمد تعظیم ولد منشی خان سکنہ گوجر خان کو کم وزن روٹی فروخت کرتے پایا اور دونوں دوکانداروں کے خلاف منافع خوری ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پولیس سٹی چوکی دینہ کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ اُلفت شہزاد نے کہا کہ متعدد بار دوکاندار حضرات کو وارننگ بھی دے چکے ہیں مگر یہ بار بار اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس سے شہریوں کو آئے روز مشکلات کا سامنا ہے مگر اب اس میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.