جہلم

جہلم سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

جہلم سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ ایکسائز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نمبر پلیٹوں کا ڈیزائن تبدیل کرکے نمبرز کا بڑا فونٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں کی تجویز پر نمبر پلیٹوں کا سائز بڑا کیا جا رہا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں جنوری 2019 سے زیر التواء نمبر پلیٹس تیار کرنا شروع کی جائیں گی جس کے بعد دیگر پر کام کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت 18 لاکھ نمبر پلیٹس التواء کا شکار ہیں جنہیں جلد نمٹا یا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close