جہلم

تحریک عظمت قرآن کا مشن نواں لوک پہنچ گیا

جہلم: تحریک عظمت قرآن کا مشن نواں لوک پہنچ گیا، نواں لوک اور ملحقہ دیہات میں مقدس اوراق جمع کرنے والے باکس لگانے کا کام شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہید قرآن پاک ، مقدس اوراق کی حفاظت پر مامور عالمی تنظیم تحریک عظمت قرآن کا مشن نواحی علاقے نواں لوک تک پہنچ گیا ہے جہاں آج سے مقدس اوراق جمع کرنے والے باکس لگائے جائیں گے جبکہ علاقہ میں اس حوالے سے ایک مرکزی پروگرام چند روز میں منعقد کیا جائے گا ۔

نواں لوک ویلفیئر کمیٹی کے مرکزی عہدیداران مرزا اشرف بیگ اور مرزا اسلم بیگ باکس لگانے کے کام کی نگرانی کریں گے۔

اس حوالے سے نگران جہلم اصغر مرزا نے بتایا کہ انشاء اللہ یہ مشن ضلع کے ہر گاوں ، ہر گلی تک پہنچایا جا ئے گا اور مقدس اوراق کی بے ادبی روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد چوٹالہ، خورد ، النگ ، طوراور ملحقہ دیہات میں بھی مقدس اوراق جمع کرنے اور محفوظ کرنے کی مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔ نواں لوک ویلفیئر کمیٹی کے شکر گزار ہیں جن کے بھرپور تعاون سے یہ سلسلہ جہلم شہر سے نکل کر دور دراز دیہات میں پہنچا اور مزید آگے جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close