دینہ

شعور ویلفیئر سنٹر مفتیاں دینہ کی طرف سے رمضان راشن پیکیج کی مستحق افراد میں تقسیم مکمل

دینہ: شعور ویلفیئر سنٹر مفتیاں دینہ کی طرف سے راشن پیکیج مفتیاں ، نئی آبادی ، مہتہ اور سید حسین کے 50 انتہائی مستحق ، معذور ، یتیم اوربیوہ خواتین میں تقسیم کیا گیا ، ہر خاندان کو ایک ماہ کا راشن دیا گیا ، راشن پیکیج میں 30کلو سپر فائن آٹا ، 10کلو سپر باسمتی چاول ، 3کلو چینی ، 5لٹر ڈالڈا کوکنگ آئل ، دالیں اور نمک وغیرہ تقسیم کیا گیا۔

مستحق افرادکے انتخاب کے لئے شعور ویلفیئر سنٹر مفتیاں کی ٹیم نے گھر گھر جا کر سروے کیا ،انتہائی سادہ اور پروقار تقریب میں انتہائی عزت و احترام سے مستحقین کو کرسیوں پر بٹھا کر راشن تقسیم کیا گیا، دینہ کی تاریخ میں یہ پہلی تقریب تھی جس میں مستحق خواتین کا چہرہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر نہیں دکھا یا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر شعور ویلفیئر سنٹر مفتیاں چوہدری سلیم انور کسانہ نے کہا کہ یہ سنٹر تحصیل دینہ کی عوام کے لئے امید اور داد رسی کا مرکز ہوگا جس میں غریب ، نادار ، یتیم ، بیوہ ، مساکین اور دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے گی ، سنٹر میں مستحقین کے مفت علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ بچیوں کے لئے جدید سلائی کڑھائی اور کمپیوٹرکورسز مفت کرائے جائیں گے۔

آخر میں چوہدری واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ضلع جہلم نے شعور ویلفیئر سنٹر کی تمام انتظامیہ کو راشن کی احسن طریقے سے تقسیم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کے انسانیت کی خدمت کرنے والے ہر فلاحی ادارے کیلئے اُن کا محکمہ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گا۔

آخر میں انھوں نے مہر خادم حسین نمبردار، طاہر محمودالحسن بلوچ ، میاں محمد اسرار ، میاں محمد ضمیر ،میاں افتخار ڈائریکٹر فارابی سکول دینہ ، چوہدری برکات احمد ، محمد الیاس کھوکھر، اصغر علی عمر ، چوہدری طاہر محمود ، چوہدری سراج انور ، چوہدری حامد ، محمد حماد ، جواد عباس ، محمد جمیل ، میاں عمیر ،جاوید کھوکھر جیدی ٹینٹ سروس، چوہدری ندیم انور ، چوہدری انس انور اورمحمد ابرارکا راشن کواحسن طریقے سے تقسیم کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button