ادب افروز جہلم کا اجلاس؛ معروف بزرگ شاعر ارشاد حسین ارشادکی وفات پر اظہار تعزیت

0

جہلم: جہلم کی نمائندہ ادبی تنظیم ’’ادارہ ادب افروز جہلم‘‘ کے عہدیداران کا اجلاس مرزا سکندر بیگ کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ادارہ ادب افروز جہلم کی سابقہ اور حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں معروف بزرگ شاعر اور ماہر تعلیم ارشاد حسین ارشاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو اردو ادب اور جہلم کے تمام ادبی حلقوں کے لیے ایک بڑا سانحہ قرار دیا گیا۔

ان کی علمی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.