جہلم

جہلم شہر کو صاف ستھرا بنانے میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر جہلم راؤ پرویز اختر میونسپل کارپوریشن دفتر پہنچے اور تمام برانچز کا دورہ کیا، اس موقع پر افسران و سٹاف کی حاضری چیک کی، انہوں نے تمام برانچر و دفاتر میں کورونا ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا ،وہاں عوامی مسائل بارے تفصیلات حاصل کیں۔

ایڈمنسٹریٹر ایم سی جہلم راؤ پرویز اختر نے ایم سی دفتر جہلم میں ون ونڈو سینٹر کا تفصیلی جائزہ لیا ،انہوں نے آن لائن ریکارڈ بارے پڑتال کی اورشہریوں کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواستوں بارے پوچھا، دفتر میں ایم سی افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔

ڈی سی راؤ پروئز اختر نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی میں مزید بہتری لانے کے لئے کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے اور نکاس میں بہتری لانے کے لئے سٹاف کو ضروری ہدایات دیں ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ڈمپ سائٹس اور ایم سی کی جانب سے طے شدہ پوائنٹس پر ہی تلف کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ڈی سی راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی پر بھی عمل درآمد جاری ہے ایم سی و انتظامی افسران کے دفاترعوام کے لئے کھلے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button