پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان بارایسوسی ایشن کے وفد کی وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین سے ملاقات

پنڈدادنخان بار ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر بار ایسوسی ایشن پنڈ دادنخان راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ملاقات کی، وفد میں ایڈووکیٹ راجہ رئیس، عامر ملک، چوہدری یاسر گوندل سمیت دیگر ممبران شامل، اس موقع پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مرزا آصف عباس بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ نے فواد چوہدری کو پنڈدادنخان بار کی اعزازی ممبرشپ کا سرٹیفکیٹ پیش کیا اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بار ہمارا گھر ہے اور ہم بار کی فلاح و بہبود کے لیئے ہر پلیٹ فارم پر حاضر ہیں۔

چوہدری فیصل فرید نے بار کی لائبریری اور پاکستان لاء سائٹ کے اجراء کے لیے اپنی جیب سے فنڈ دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button